اشتہار

نہر سوئز میں پھنسنے والے بحری جہاز کا معاملہ مزید الجھ گیا، حکام پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : مصر کی نہر سوئز میں بحری جہاز پھنس جانے سے دنیا کا اہم ترین تجارتی راستہ تاحال بند ہے، مستقبل قریب میں اس مسئلے کا حل نکلنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

بحری جہاز کے جام ہونے کی وجہ سے بحیرہ روم، بحیرہ احمر اور نہر سوئز میں مال بردار جہازوں کی طویل قطار لگ چکی ہے جس میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نہرسوئز میں پھنسے بحری جہاز کو نکالنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

- Advertisement -

عالمی تجارت کے لیے اہم ترین راستے مصر کی نہرسوئز میں دیوہیکل بحری جہاز "ایورگیون” کے مالک کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بحری جہاز تیزہواؤں کے باعث ریت میں پھنس گیا ہے۔

عالمی تجارت کے راستے کو بلاک کرنے والے جہاز کو ہٹانے کے لیےٹگ بوٹ اور دیگر بھاری مشینری کی کوششیں فی الحال ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق نہرسوئز کا راستہ بلاک ہونے کی وجہ سے تقریبا ایک سو پچاس جہاز اس انتہائی اہم گزرگاہ میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ان جہازوں میں پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر سامان تجارت موجود ہے۔

مزید پڑھیں : دیوہیکل بحری جہاز نہر سوئز میں پھنس گیا، دنیا کا سب بڑا تجارتی راستہ بند

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایور گرین نامی بحری جہاز نہر سوئز میں واقع بندرگاہ کے شمال سے بحیرہ روم کی جانب گامزن تھا اس دوران جہاز تکنیکی خرابی کی وجہ سے اپنا توازن اور سمت برقرار نہ رکھ سکا اور سمت مڑنے سے جہاز نہر کے تنگ راستے میں پھنس گیا جس سے پورا راستہ بند ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں