بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مٹاپے کا شکاردنیا کا وزنی ترین بندر

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک: تھائی لینڈ میں جنک فوڈ کھانے کا شوقین بندر مٹاپے کا شکار ہوگیا جس کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں واقع تھائی مارکیٹ میں رہنے والا آوارہ بندر جنک فوڈ کھانے کا شوقین ہے۔

اس شوق کی وجہ سے بندر کی صحت کو شدید نقصان پہنچا کیونکہ اب اس کے وزن میں دگنے سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

مکاؤ نسل کے اس بندر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی، جس کے بعد جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے کے رضاکاروں نے اسے ریسکیو کیا اور  علاج کے لیے ویٹنری اسپتال منتقل کیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’گوڈزیلا‘ نامی اس بندر کو چلنے پھرنے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا ہے، اسی وجہ سے وہ دن بھر ایک جگہ بیٹھا رہتا ہے۔

ویٹنری ماہرین کے مطابق گوڈزیلا کا وزن اس کی جسامت کے اعتبار سے 20 کلو اضافی ہے عام طور پر اس نسل کے تین سال کے بندر کا وزن بہت زیادہ 8 کلو گرام کے قریب ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ مٹاپے کی وجہ سے اس کو ’انکل موٹے‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ریسکیو رضاکاروں کا کہنا ہے کہ بندر نقصان دہ خوراک کے استعمال کی وجہ سے موت کے دھانے پر پہنچ گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں