اشتہار

لمبی گردن والا چھوٹا سا خوبصورت جانور

اشتہار

حیرت انگیز

گیرینک Gerenuk:

گیرینک افريقه سے تعلق رکھنے والے جانور زرافہ کی گردن سے مشابہت رکھنے والا افریقی ہرن ہے، غیر معمولی طور پر لمبی گردن والے اس افریقی ہرن کو اسی وجہ کی بنا پر زرافہ غزال بھی کہا جاتا ہے۔

- Advertisement -

اس کی لمبی گردن اسے درختوں کی شاخوں اور پتوں تک پہنچنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ بھوری فر کا حامل ایک درمیانے سائز کا ہرن ہے، نر کے سر پر چھلے دار سینگ ہوتے ہیں جبکہ مادہ سینگوں کے بغیر ہوتی ہے۔

اس کا سائنسی نام لٹکوکرینیس ہے۔
Litocranius walleri

جغرافیائی حدود:
زرافہ غزال براعظم افریقہ میں ملتا ہے۔ یہ جن ممالک میں پایا جاتا ہے ان میں جبوتی۔ کینیا۔ تنزانیہ۔ صومالیہ اور ایتھوپیا شامل ہیں۔

مسکن :

اس لمبی گردن والے خوبصورت ہرن کا مسکن حاری سوانا کے جنگلات اور ریگستانی خطے ہیں۔

جسمانی پیمائشں:

اس ہرن کا قد 3.4 فٹ۔ لمبائی 5.2 فٹ اور وزن 52 کلوگرام تک ہوتا ہے۔

خوراک اور عمر :

گرینک کی پسندیدہ خوراک میں درخت کے پتے، پودے، بوٹیاں ، پھول اور پھل شامل ہیں۔ اس کی عمر آزادی کے دنوں میں اوسطاً 8 سال اور چڑیا گھر یا کسی کی نگرانی میں 13 سال تک ہوتی ہے۔

رہن سہن:

زرافہ غزال تنہا بھی رہ سکتا اور اور 2 سے 6 کے گروہ میں بھی۔ یہ دن کے وقت خوراک کے لیے نکلتا ہے اور اکثر اسے پچھلی دو ٹانگوں پر کھڑا ہو کر درختوں کے پتے کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ جانور مختصر فاصلے دو ٹانگوں پر چل کے بھی طے کیا کرتا ہے۔ یہ شدید گرم علاقوں کا باسی ہے اور طویل عرصہ پانی پیے بنا بھی رہ سکتا ہے۔

قدرتی ماحول میں اسے شیر، تیندوے، گیدڑ اور جنگلی کتوں سے خطرہ ہوتا ہے جبکہ اس کے بھاگنے کی رفتار 56 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔

افزائش نسل : 

گرینک ایک کثیر زوجیہ جانور ہے۔ ان کی افزائش نسل کا کوئی مخصوص موسم نہیں بلکہ یہ پورا سال بریڈ کرسکتے ہیں۔

مادہ گرینک کے حمل کا دورانیہ 165 دن ہوتا ہے۔ فی سیزن مادہ گرینک 1 میمنے کو جنم دیتی ہے۔ پیدائش کے بعد ڈیڑھ سال تک میمنا ماں کے زیر سایہ پرورش پاتا ہے جبکہ نر ڈیڑھ سال جبکہ مادائیں ایک سال کی عمر میں بالغ ہو جاتی ہیں۔

بقائی کیفیت :

شکار، جنگلات کی کٹائی قدرتی مساکن کی تباہی اور خوراک کے ذرائع کی کمی کی وجہ سے اس کی آبادی میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں