اشتہار

مودی کی بنگلہ دیش آمد پر عوام سراپا احتجاج، پولیس تشدد میں 7 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بھارتی وزیر اعظم مودی کی آمد پر بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا میدان جنگ بن گیا، پر تشدد واقعات میں سات افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش میں آزادی کی گولڈن جوبلی منائی جارہی ہے جس کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

اس موقع پر ملک بھر میں مظاہرے ہوئے تاہم بڑا مظاہرہ بنگلہ دیش کے شہر چٹا گانگ میں ہوا جہاں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے گجرات میں مسلم کش فسادات میں مودی کے مرکزی کردار پر شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے ’’مودی، گجرات کا قصاب‘‘ اور ’’ مودی واپس جاؤ‘‘ کے بینرز اُٹھا رکھے تھے۔

- Advertisement -

مودی کے دور حکومت کے دوران مختلف ریاستوں میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی کے خلاف احتجاجاً مظاہرین نے ڈھاکا کے ریڈ زون کی مرکزی شاہراہ پر ایک گائے کو ذبح کردیا۔

مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے چٹاگانگ پولیس نے ربر کی گولیاں فائر کیں، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج بھی کیا جس کے نتیجے میں سات مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے مظاہرین کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں مودی مخالف احتجاج گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا جب ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبہ سمیت ہزاروں افراد نے مظاہرے میں شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں