منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی میں بجلی، وفاق نے بڑی خوش خبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد والوں کے لیے خوش خبری سناتے ہوئے وفاق نے کہا ہے کہ رواں سال کراچی کو اضافی 450 میگا واٹ بجلی میسر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال گرمیوں میں کراچی کو اضافی ساڑھے چار سو میگا واٹ بجلی میسر ہوگی، جب کہ کراچی کو مجموعی طور پر 1100 میگا واٹ بجلی میسر ہوگی۔

وزیر توانائی عمر ایوب نے بتایا کہ کے ای کو پہلے ہی نیشنل گرڈ سے 650 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، 31 مارچ سے کراچی کو مجموعی طور پر گیارہ سو میگا واٹ بجلی میسر ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا جامشورو سے کے ڈی اے 33 تک 130 کلو میٹر طویل ٹرانسمیشن لائن مکمل ہو گئی ہے، لائن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، 220 کے وی کی اس ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے وفاق کا ایک اور وعدہ پورا ہوا۔

عمر ایوب خان نے کہا اب رواں سال گرمیوں میں کراچی کو اضافی 450 میگا واٹ بجلی میسر ہوگی، ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن سے 31 مارچ تک بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔

وزیر توانائی نے بتایا بر وقت تکمیل سے نیشنل گرڈ سے کے ای پاور کو 450 میگا واٹ اضافی بجلی ملے گی، جب کہ کے ای کو پہلے ہی نیشنل گرڈ سے 650 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا اس سنگ میل کو بر وقت انجام دینے میں این ٹی ڈی سی اور کے ای کی ٹیموں کی مربوط کوششیں قابل تعریف ہیں، یہ کام وفاقی حکومت نے موسم گرما اور بالخصوص رمضان کے مقدس مہینے سے قبل کراچی والوں کے لیے انجام دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں