اشتہار

امریکا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 8 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں فائرنگ کے واقعات معمول بن گئے، ورجینیا میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا حالیہ واقعہ امریکی ریاست ورجینیا میں رونما ہوا، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی پولیس نے فائرنگ کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے تاہم اصل ملزمان کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

- Advertisement -

صدر بائیڈن نے امریکا میں شہریوں پر فائرنگ کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کےلیے صدارتی حکم نامے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

وائٹ ہاوٗس کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن اسلحے پر کنٹرول کےلیے حکم نامہ جاری کرنے پر غور کررہے ہیں، صدر بائیڈن سمجھتے ہیں کہ مسئلے کے حل کےلیے ریاستوں کو ملکر چلنا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کولوراڈو اور جیارجیا میں بھی فائرنگ کے دو واقعات رونما ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں 18 افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں