اشتہار

وژن 2030: سعودی حکومت کا ایک اور بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے وژن 2030 کے تحت ‘میڈ ان سعودیہ’ مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد مقامی مصنوعات اور خدمات کو فروغ دینا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میڈ ان سعودیہ مہم سے متعلق منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر صنعت بندر بن ابراہیم الخریف کا کہنا تھا کہ یہ نیا اقدام قومی صنعتی ترقی اور لاجسٹک وژن ریلائزیشن پروگرام کا حصہ ہے، اس کے ذریعے ملکی مصنوعات کو فروغ دیں گے۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں وہ کمپنیاں جو اس اقدام کا حصہ بننا چاہتی ہیں وہ ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتی ہیں، جس کے بعد متعلقہ ادارہ قوائد وضوابط کے مطابق درخواستوں کی اہلیت جانچے گا۔

اس مہم کا حصہ بننے والی کمپنیوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی مصنوعات سعودی عرب میں اگاتی، نکالتی یا تیار کرتی ہوں، انہیں درج صنعتوں کے تحت ہونا چاہیے یعنی تعمیرات، ٹیکسٹائل، فارما، میٹیکل، پروسیڈ فورڈز اور تازہ پیداوار۔ جبکہ تمام کمپنیوں کے پاس مملکت کا قابل عمل لائسنس بھی ہونا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ اس مہم کا اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا جس پر عمل اب ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں