تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

وزیرخزانہ حفیظ شیخ کو کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مہنگائی کی ‏وجہ سے وزیراعظم عمران خان مطمئن نہیں تھے اور وزیراعظم کو پریشانی تھی اسی لیے حفیظ ‏شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے وزارت خزانہ کےعہدے سے ہٹایا گیا۔

حفیظ شیخ کو وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹانےکا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےنئی ٹیم لانےکا فیصلہ کیاہے، وزیراعظم نےفنانس کی نئی ‏ٹیم تشکیل دی ہے، حفیظ شیخ وزیرخزانہ نہیں رہے،حماداظہرفنانس ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ حفیظ شیخ کےمستقبل کےبارےمیں علم نہیں، کل تک چیزیں فائنل ہوجائیں ‏گے ملکی حقائق کومدنظررکھ کر فیصلے کیےجاتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان حماداظہر سےمطمئن ہیں، وزیراعظم نےحماداظہر کو اضافی ‏ذمہ داری دی ہے، حماداظہر وزیراعظم عمران خان کےوژن کوآگےلے کرچلیں گے امیدہےنئی ٹیم ‏معاشی مسائل پرقابوپانےمیں کردار ادا کرے گی۔

Comments

- Advertisement -