اشتہار

شوکت ترین کو مشیر یا معاون خصوصی خزانہ بنائے جانےکا امکان ‏

اشتہار

حیرت انگیز

ماہر اقتصادایات شوکت ترین کو مشیرخزانہ یا معاون خصوصی خزانہ بنائےجانےکا امکان ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب ‏سے معاشی ٹیم میں توسیع کے سلسلے میں شوکت ترین کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

اقتصادی و معاشی امور پر عبور رکھنے والے شوکت ترین کی شمولیت تکنیکی اور عدالتی معاملات ‏کے ساتھ ساتھ معیشت کی باریکیوں میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

- Advertisement -

شوکت ترین پیپلزپارٹی دور میں بھی وزیرخزانہ رہ چکےہیں اور معیشت کے حوالے سے خاصہ ‏تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی ماہرانہ رائے اور تجربے کو بروئےکار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ‏اور ان کی جگہ حماد اظہر کو نیا وزیر خزانہ بنا کر اضافی چارج دے دیا ہے، حماد اظہر کے پاس ‏پہلے ہی وزارت صنعت و پیداوار کا قلم دان ہے۔

حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے وزارت خزانہ کے عہدے سے ہٹایا گیا، اس سلسلے میں شبلی ‏فراز نے بتایا کہ مہنگائی کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان مطمئن نہیں تھے اور پریشان تھے، ‏جب کہ حماد اظہر وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو آگے لے کر چلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر وزارتوں میں بھی رد و بدل کا امکان ہے، شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم کا ‏قلم دان اور فواد چوہدری کو بھی اضافی ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات اور نشریات کی وزارت کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے پر مشاورت ہو رہی ہے، امکان ہے کہ ‏دونوں کے الگ الگ وزیر مملکت لائے جائیں۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں