جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

سرفراز احمد کو نئی ‘لائف لائن’ ملنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز دو دن کی دور ی پر ہے، جمعہ کو سنچورین ‏کے سپراسورٹس پارک میں پہلا ون ڈے ہوگا۔

پاکستان نے ٹیم کمبی نیشن کے لیے سرفراز احمد کو ون ڈے میں موقع دینے پر غور شروع کر دیا ‏ہے۔ سابق کپتان کو پہلے ون ڈے میں کھلائے جانے کا امکان ہے۔

سرفراز احمد کو بطور وکٹ کیپر اور محمد رضوان کو بیٹسمین کی حیثیت سے کھلایا جائے گا۔ اس ‏حوالے سے کپتان اور ہیڈکوچ میں مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

- Advertisement -

آل راؤنڈر فہیم اشرف بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں عمدہ کارکردگی کے لیے پرُعزم ہیں، آل راؤنڈر ‏اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں۔

سینچورین میں قومی اسکواڈ دو روز سے بائیو سیکور ببل میں رہتے ہوئے فزیکل ٹریننگ بھی جاری ‏رکھے ہوئے ہیں، دو روز قومی کرکٹرز کی کرونا ٹیسٹنگ بھی کی گئی تھی اور تمام کھلاڑیوں بشمول ‏اسٹاف تمام کی کرونا رپورٹ منفی آئی تھی۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سپر اسٹار بلے باز بابر اعظم جنوبی افریقہ پر قہر ‏ڈھانے کو تیار ہیں، بابراعظم نے سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں جم کر بیٹنگ پریکٹس کی اور ‏خوب اسٹروکس لگائے۔

پاکستان کی جنوبی افریقہ پر جیت کے لیے بابر اعظم کے بلے سے رن کا سیلاب بہنا ضروری ہے، ‏‏تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دو اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں