اشتہار

کرونا ایس او پیز: سندھ میں تجارتی مراکز کے نئے اوقات کار کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمۂ داخلہ سندھ نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر میں نئی پابندیاں عائد کردیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز کی نئی پابندیوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری  کیا جو 11 اپریل تک نافذ العمل ہوگا۔

کاروباری اور تجارتی مراکزی پر پابندی

- Advertisement -

محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں کاروبار سے متعلق نئے اوقات نافذ کر دیئے گئے ہیں، جس کے تحت تمام تجارتی سرگرمیاں صبح 6 سے شام 8 بجےتک ہوں گی جبکہ بازاروں اور شاپنگ مالز  کو ہفتے میں دو روز بند رکھا جائے گا۔

تقریبات پر پابندی

صوبے بھر میں 6 اپریل سے شادی سمیت دیگر تقریبات پر پابندی ہوگی جبکہ  دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو پچاس فیصد کیا جائے گا جبکہ بقیہ گھر سے بیٹھ کر کام کریں گے۔

عوامی مقامات پر ماسک لازمی، ان ڈور آؤٹ ڈور ڈائٹنگ بند

محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق دفاتر اور عوامی مقامات پر ماسک لازمی ہوتا جبکہ سندھ بھر میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت رات 10بجےتک ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کے تحت ہر قسم کے عوامی اجتماع پر مکمل پابندی ہوگی، تمام پارکس اور جاگنگ ٹریکس بھی مکمل بندہوں گے جبکہ اندرونِ شہر چلنے والی بسوں میں 50 فیصد مسافر سفر کرسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں