ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

انٹرنیشنل فلائٹ میں کورونا مریض جا بیٹھا، ہلچل مچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا مریض کے بین الاقوامی پرواز میں بیٹھنے پر لاہور ایئرپورٹ حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن سے بیرون ملک جانے کے لیے کورونا سے ‏متاثرہ مسافر طیارے میں جا بیٹھا۔

ایئرپورٹ پرتعینات میڈیکل ٹیم نےکارروائی کرتے ہوئے مسافر کو فوری طور پر طیارے اتار لیا۔ آف ‏لوڈ ہونے والا مسافر نجی ایئرلائن کی پرواز 412 سے شارجہ جا رہا تھا۔

مسافر نےکورونا ہونےکے باوجود سفر کی کوشش کی جس پر ٹیم نے کارروائی کی اور اسے ‏واپس اتار دیا۔

میڈیکل ٹیم نےکورونا مریض کو محکمہ صحت پنجاب کےحوالےکرتے ہوئے ایئرپورٹ پر انتظامات ‏سخت کر دیے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں