جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

افغانستان: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان نیشنل آرمی  کے زیر استعمال جدید ہیلی کاپٹر کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان آرمی کے زیر استعمال بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو جنوبی علاقے میں قائم آرمی ہیڈ کوارٹر کے قریب حادثہ پیش آیا۔

اطلاعات تھیں کہ حادثے میں پائلٹ سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں سے زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں اطلاع سامنے آئی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی فنی خرابی کے باعث ہلمند صوبے کے ضلع نہرِ سراج  کے قریب ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔

سرکاری حکام نے دعویٰ کیا کہ حادثے میں پائلٹ سمیت کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا البتہ ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا ہے۔ آرمی حکام کے مطابق واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ ہلمند میں افغان نیشنل آرمی کا ہیڈ کوارٹر واقع ہے، اس ہیلی کاپٹر نے وہیں سے نامعلوم مقام کے لیے اڑان بھری تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں