اشتہار

دنیا کے سب سے بڑے لال بیگ کی مشکل حل

اشتہار

حیرت انگیز

کوئنز لینڈ: آسٹریلیا کے شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کے سب سے بڑے لاک بیگ کی مشکل حل کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ میں شدید بارش کے بعد نچلے درجے کا سیلاب آیا، جس کے بعد شہریوں نے پانی میں تیرنے والی مٹی، گھاس اور تاروں میں لاک بیگ کو جکڑے ہوئے دیکھا۔

شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لال بیگ کو کچرے سے باہر نکال کر  اُسے مرنے سے بچا لیا۔

- Advertisement -

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ’اگر میں وقت پر نہ پہنچتا تو شاید لال بیگ پانی میں بہہ کر مر جاتا یا پھر اُسے کو ئی جانور یا دوسرا پرندہ کھا لیتا‘۔

شہری کا کہنا تھا کہ لال بیگ  کی جسامت انسانی ہتھیلی کے برابر ہے جبکہ اُس کا سینہ اور پنجے بھی دیگر سے بہت بڑے ہیں۔ شہریوں نے لال بیگ کو بچانے کے بعد اسے صاف کیا اور پھر اُسے قریبی جنگل میں چھوڑ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں