پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

بلال عباس کے چھوٹے بھائی رشتہ ازدواج میں منسلک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس کے چھوٹے بھائی شہباز عباس خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

اداکار بلال عباس کے چھوٹے بھائی شہباز عباس نے اپنی منگیتر ماہ نور سید سے اسلام آباد میں شادی کی، دونوں کی منگنی دو برس قبل 2018 میں ہوئی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بلال عباس کی بہن ثنا توصیف نے بھائی شہباز عباس کی مایوں، نکاح اور ولیمے کی تصاویر شیئر کیں۔

دوسری جانب بلال عباس نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہباز عباس اور ان کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ اداکار بلال عباس اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ڈنک‘ میں حیدر نامی نوجوان کا کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے میں ان کے ہمراہ ثنا جاوید، نعمان اعجاز، فہد شیخ ودیگر بھی موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں