اشتہار

خاتون کے ٹکڑے کرکے اسے بیگ میں لیے پھرنے والا درندہ (کمزور دل افراد نہ دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں خاتون کو قتل کرکے اسے ٹکڑے کرنے والے درندہ صفت شخص کی تصویر منظر پر آگئی جس میں وہ لاش کو بیگ میں اٹھا کر پھینکنے جارہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر ایکسٹر میں سماعت کے دوران پولیس نے مبینہ قاتل کی تصاویر پیش کردیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ خاتون کے ساتھ اپنے فلیٹ میں گیا اور پھر واپسی ایک لاش کے ساتھ ہوئی جو بڑے سے بیگ میں ٹکڑوں کی صورت تھی۔

Chilling moment killer leaves home with dismembered body in his bag played in court | 7NEWS.com.au

- Advertisement -

Chilling moment killer leaves home with dismembered body in bag

رپورٹ کے مطابق عاظم منگوری نے گذشتہ سال ستمبر میں 32 سالہ لورین نامی خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ عورت کی موت دم گھٹنے سے ہوئی جس کے بعد ظالم نے اس نے ٹکڑے کیے تاکہ لاش کہیں پھینک سکے۔

پولیس کی جانب سے یہ تصاویر اس وقت لی گئی کہ جب لورین اچانک غائب ہوگئی تھی۔ ملزم نے ابتدائی طور پر بتایا کہ اس کی موت ذیابیطس سے ہوئی لیکن حقائق منظر عام پر آنے کے بعد اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

عدالت کی جانب سے عاظم منگوری کے خلاف سزا اگلے ہفتے سنائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں