جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سوات جانے والے سیاحوں‌ کے لیے بری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سوات: پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے کے بعد انتظامیہ نے مالم جبّہ  ریزورٹ کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو مالم جبّہ  ریزورٹ میں داخلہ فیس لینے سے روکا تو انتظامیہ نے اسے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

انتظامیہ کی جانب سے فی بندہ 300 روپے داخلہ فیس وصول کی جارہی تھی، جس کے خلاف شہری نے عدالت میں درخواست دائر کی تو پشاور ہائی کورٹ نے فیس کی وصولی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 300 روپے لینے سے روکنے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

انٹری فیس ختم کرنےکےبعد انتظامیہ نے مالم جبّہ کو بندکرنےکااعلان کرتے ہوئے سیاحوں کو ہدایت کی کہ وہ مالم جبّہ  کی طرف آنے کی زحمت نہ کریں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی اور افرادی قوت زلفی بخاری نے مالم جبّہ  بند کرنے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’سیاحتی موسم کے دوران مالم جبّہ کا بند ہونا افسوسناک ہے کیونکہ کئی سیاحوں نے اس مقام پر رمضان گزارنے کا فیصلہ کیا تھا‘۔

واضح رہے کہ سوات جانے والے سیاح ہزاروں فٹ بلندی پر قائم سیاحتی مقام مالم جبّہ کا دورہ ضرور کرتے تھے جبکہ موسم سرما میں یہاں مختلف عالمی پروگراموں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں