اشتہار

کون سی سبزیاں مسلز کی مضبوطی میں مددگار ہیں؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

ماہرین نے سبز پتوں والی غذاؤں مسلز کی مضبوطی کا ضامن قرار دے دیا، باالخصوص پالک مسلز کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔

خواتین ہوں یا مرد سب ہی کو اپنے مسلز مضبوط بنانے کا شوق ہوتا ہے جس کے لیے بیشتر افاد جسمانی کثرت کے مراکز (جم) میں باقاعدہ داخلہ لیکر جسمانی کثرت کی مشق (پریکٹس) کرتے ہیں اور یاد رہے کہ مسلز کی مضبوطی جوڑوں اور ہڈیوں کی صحت کیلئے بے حد ضروری ہے۔

لیکن اب مسلز کی مضبوطی سبزیاں کھاکر بھی حاصل کی جاسکتی ہے، جی ہاں طبی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال مسلز کی مضبوط کا باعث بنتا ہے۔

- Advertisement -

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نائٹریٹ سے بھرپور سبزپتوں والی سبزیاں کھانے سے مسلز کے افعال بہتر ہوتے ہیں، جس سے فریکچر اور دیگر مسائل کی روک تھام ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نائٹریٹ جسم میں جاکر نائٹرک آکسائیڈ میں تبدیل ہوجاتا ہے جو خون کی شریانوں کو مزید کشادہ کرکے ورزش کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران 3 ہزار 7 سو سے زیادہ آسٹریلین شہریوں کی صحت کی جانچ پڑتال 12 سال تک کی گئی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سبز پتوں والی سبزیوں کے ذریعے نائٹریٹ کو زیادہ جزو بدن بنانے والے افراد کے پیر اور پنڈلیاں 11 فیصد زیادہ مضبوط ہوتی ہیں، ان کے چلنے کی رفتار دیگر افراد کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ تیز ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں