ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کورونا وائرس : ‘بچوں کو امتحان کے بغیر دو بار پاس نہیں کیا جاسکتا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی ادارے بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا بچوں کو امتحان کے بغیر دو بار پاس نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسکول بند کرنے کے سب سےزیادہ خلاف ہوں۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ بچوں کو بغیر امتحان دو بار پاس نہیں کیا جاسکتا ، این سی اوسی میں اسکول بند کرنے کی تجویز کی مخالفت کریں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہرمیں بھی سترفیصد پنجاب کھلا ہوا ہے، بڑے شہربند ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پنجاب بند ہے۔

یاد رہے کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ملک میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے فیصلہ کل کیا جائے گا، این سی او سی کے تحت وزیر تعلیم و صحت کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس کی صدار وزیرتعلیم شفقت محمود کریں گے۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کوکھلا رکھنے یہ نہ رکھنے کا فیصلہ متوقع ہے ، شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیوں کی بندش کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں