تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

‘سعودی عرب کو 7 لاکھ ہیلتھ کیئرپروفیشنلز کی ضرورت’

ریاض: امریکی کنسلٹنسی فرم نے اپنی رپورٹ میں اندازہ پیش کیا ہے کہ سعودی عرب کو 2025 تک بڑھتی آبادی کے تناسب سے سات لاکھ 10 ہزار ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی ضرورت ہوگی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فروسٹ اینڈ سلیون نامی کنسلٹنسی فرم کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت اپنی ہیلتھ کیئر انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے نجی شعبے پر انحصار کرتا ہے۔ جبکہ حکومت 2030 تک اس کے اخراجات میں 65 فیصد تک اضافہ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں آبادی کے پیش نظر عوامی نظام پر بوجھ بڑھے گا۔ ایک منصوبے کے تحت طویل مدتی نگہداشت کے اداروں، کلینیکل لیبارٹریوں اور ای کلینک‘ کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہےکہ انفراسٹرکچر سعودی ہیلتھ کیئر نظام کے لیے اب بھی ایک چیلنج ہے۔ رپورٹ میں لکھے اعدادوشمار کے مطابق مملکت میں 1 ہزار افراد کے لیے 2.25 بستر ہیں جو عالمی ادارۂ صحت(ڈبلیو ایچ او) کی سفارش کے تحت ایک ہزار افراد کے لیے 5 بستر سے 50 فیصد کم ہیں۔

سعودی عرب کو 2025 تک 20 ہزار اسپتال کے بستروں کی ضرورت پڑے گی۔

کنسلٹنسی فرم کی رپورٹ کے مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اپنے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، جو ایک چیلنج ہے، حکومت مختلف امور پر کام کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -