اشتہار

سعودی عرب: پروازیں کب بحال ہورہی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے ‘جوازات’ سے ایک غیرملکی نے سوال کیا کہ بین الاقوامی پروازیں کب بحال ہورہی ہیں؟ جس پر وضاحت پیش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غیرملکی کے استفسار پر کہ پروازیں کب بحال ہورہی ہیں، جوازات نے کہا کہ سرکاری سطح پر جیسے ہی احکامات آئیں گے، اعلان کردیا جائے گا۔

جوازات نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ پروازوں کی بحالی کے احکامات آنے پر اعلان کردیں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ کوروناوائرس کے پیش نظر سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر عارضی سفری پابندی عائد کر رکھی ہے۔ مذکورہ ممالک سے کوئی بھی شہری مملکت نہیں آسکتا۔

سعودی عرب : بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی تاریخ کا اعلان

عالمی وبا پر قابو پانے کے بعد ہی ممکنہ طور پر پابندی کا شکار غیرملکی پروازیں بحال کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 12 مارچ کوسعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (گاکا) نے سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی تاریخ میں توسیع کی تھی جو 31مارچ کے بجائے 17مئی کردی گئی۔

دوسری جانب سعودی عرب کی اندرون ملک ایئرلائنز کے روٹس تقریباً بحال ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں