اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

’’فخر زمان کو 5 رنز اضافی ملنے چاہیے تھے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن کرکٹ کلب بھی فخر زمان کے متنازع رن آؤٹ پر بول پڑا، ایم سی سی کا کہنا ہے کہ امپائرز کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا کہ بیٹسمین کو دھوکا دیا گیا ہے، فخر زمان کو 5 رنز اضافی ملنے چاہیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کردی لیکن 193 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے اوپنر فخر زمان کا رن آؤٹ نے نئی بحث چھیڑ دی۔

کرکٹ قوانین میں آئی سی سی کی معاونت کرنے والے قدیم کرکٹ کلب ایم سی سی کا کہنا ہے کہ امپائرز کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا کہ کیا یہ بیٹسمین کو دھوکا دیا گیا، اگر دھوکا دیا گیا تو فخر زمان کو 5 رنز اضافی ملنے چاہیے تھے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق کوئی فیلڈربیٹسمین کو جان بوجھ کر دھوکا نہیں دے سکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ فخر زمان کی شاندار اور جارحانہ اننگز کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا رہا، میچ میں لوگوں کے غم و غصے کا اظہار اس وقت شامل ہوگیا جب جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے لئے جھانسا دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، سیریز کا فیصلہ کن میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں