اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

روسی صدر نے اقتدار کو طول دینے کیلیے قانون پر دستخط کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

روسی صدر ولادی پیوٹن کی 2036 تک اقتدار میں رہنے کی راہ ہموار ہو گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے مزید 2 بار صدارتی انتخاب لڑنےکےحکم پر ‏دستخط کر دئیے ہیں۔

اس حکم کے بعد روسی صدرپیوٹن مزید 2 بار صدارتی انتخاب لڑنےکےاہل ہوں گے اور یوں ان کے ‏‏2036 تک اقتدار میں رہنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

روسی صدر کی بطور سربراہ مملکت کی مدت 2024 کو اختتام پذیر ہو رہی ہے اور نئی ترامیم کے ‏بعد پیوٹن اگلے دو بار الیکشن لڑنے کے اہل ہوں گے۔

روس کی آفیشل لیگل پورٹل پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس بل کی تصنیف ایوان زیریں ‏کے اراکین پارلیمنٹ پایل کرشنینی کوف اور اولگا ساوستیانوفا اور ایوان بالا کے اراکین پارلیمنٹ ‏آندرے کلاس نے کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں