اشتہار

18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکیسی نیشن کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے کرونا وائرس سے نجات کےلیے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کےلیے کرونا ویکسی نیشن کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں بھی کرونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے جس کے باعث یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد بیمار اور ہلاک ہورہے ہیں تاہم امریکی حکام نے کرونا کی روک تھام کےلیے ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل شروع کر رکھا ہے۔

صدر بائیڈن نے امریکا میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کےلیے کرونا ویکسی نیشن کا اعلان کردیا ہے، 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا عمل 19 اپریل سے شروع ہوگا۔

- Advertisement -

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی ویکسی نیشن پروگرام کامیابی سے آگے جارہا ہے، امریکا میں روزانہ 30 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا 15 کروڑ ویکسی نیشن کا انتظام اور 6 کروڑ 20 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کرنے والا پہلا ملک ہے۔

کرونا کیسز سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق امریکا میں کرونا سے ہاکتوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں