منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

طالبان کو پُرتشدد واقعات میں کمی لانا ہوگی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی وزارت خارجہ نے پاکستان بھارت تعلقات کے حوالے کہاکہ امریکا دونوں ممالک میں سیزفائر، سیاسی معاملات صرف سفارت کاری سے حل ہوسکتے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان امریکی وزیر خارجہ نیڈ پرائس کی جانب سے ان خیالات کا اظہار افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا اور پاک بھارت تعلقات سے متعلق بھارتی صحافی کے سوال پر کیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ پاکستانی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کاٹن درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر اور سیاسی معاملات صرف سفارت کاری سے حل ہوسکتے ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ بائیڈن افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی ختم کرنا چاہتے ہیں اور مسئلے کا ذمہ دارانہ حل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ امریکا اور اتحادیوں کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہ ہو۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، زلمے خلیل زاد افغان پارٹیز کے درمیان سفارت کاری میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو پرتشدد واقعات میں کمی لانا ہوگی، امن معاہدے کو آگے بڑھانے کےلیے شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں