اشتہار

فخر زمان کی پروٹیز کے خلاف ایک اور شاندار سینچری

اشتہار

حیرت انگیز

سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جارہے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں اوپنر فخر زمان نے شاندار سینچری اسکور کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینچورین میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے ایک بار پھر پروٹیز کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور دوسرے میچ میں مسلسل دوسری سینچری بناڈالی۔

فخر زمان نے سینچری بنانے کے لئے ننانوے گیندوں کا سہارا لیا، ان کی دلکش اننگز میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، فخر زمان ون ڈے میچوں میں یہ چھٹی سینچری ہے۔

- Advertisement -

جارح مزاج اوپنر نے اپنے کیریئر کے 50ویں میچ میں چھٹی سینچری اسکور کی۔

فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف حالیہ سیریز میں 302 رنز بناچکے ہیں، جن میں دو سینچریاں بھی شامل ہیں، پروٹیز کے خلاف قومی ٹیم کے اوپنر نے دوسرے میچ میں کیئریئر بیسٹ 193 رنز بنائے تھے۔

اس اننگز کے ساتھ ہی فخر زمان جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے تھے۔

فخر زمان کی اننگز میں 10 چھکے شامل تھے یوں وہ جنوبی افریقا کے خلاف ایک ون ڈے میں 10 یا زائد چھکے لگانے والے تیسرے کھلاڑی بنے، اس سے قبل مارٹن گپٹل نے جنوبی افریقا کے خلاف 11 چھکے لگائے جبکہ 2010 میں عبدالرزاق بھی جنوبی افریقی بولرز کو 10 چھکے رسید کرچکے ہیں۔

فخر زمان کا انفرادی اسکور کوئی بھی ون ڈے ہارنے والی ٹیم کی جانب سے دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے، سب سے بڑا اسکور زمبابوے کے چارلس کونٹری کا ہے جو 194 رنز بناکر بھی زمبابوے کو بنگلا دیش کے خلاف شکست سے نہ بچاسکے۔

بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے 2011 میں جنوبی افریقا کے خلاف 200 رنز اسکور کیے تھے جبکہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی اننگز 135 رنز سلیم الٰہی نے 2002 میں کھیلی تھی۔

فخر زمان کی یہ اننگ ون ڈے کرکٹ میں دوسری اننگز میں کسی بھی کرکٹر کی سب سے بڑی اننگ تھی، اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے شین واٹسن کے پاس تھا، انہوں نے 2011 میں بنگلا دیش کے خلاف 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں