ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

عفت عمر نے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے اثر رسوخ استعمال کر کے اپنی باری سے قبل کرونا ویکسین لگوانے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

گزشتہ ماہ مارچ میں وفاقی وزیر طارق چیمہ اور اہل خانہ کے  ساتھ عفت عمر نے بھی ویکسین لگوائی، جس کی ویڈیو سامنے آنے پر وہ بہت زیادہ شرمندہ بھی ہوئیں تھیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد جہاں وفاقی وزیر کو اثر رسوخ استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں صارفین نے سوشل میڈیا پر عفت عمر کو بھی شدید کا نشانہ بنایا تھا۔

اب انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے اپنی عمر کے لوگوں سے پہلے ویکسین لگوانے پر معافی مانگی۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں بہت شرمندہ ہوں، اپنے کیے پر معذرت اور  تہہ دل سے معافی کی طلب گار ہوں، اس پر توبہ بھی کروں گی‘۔عفت عمر نے واضح  کیا کہ وہ ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لگوائیں گی۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سرکاری سطح پر پہلے 70، پھر 60 اور اب 50 سال تک کی عمر  کے لوگوں کو مرحلہ وار ویکسین لگانے کا اعلان کیا، خواہش مند افراد کو موبائل سے پیغام بھیج کر خود کو رجسٹرڈ کروانا اور پھر اپنی باری کا انتظار کرنا ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں