اشتہار

بھارت : 16 قیدی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر جیل سے فرار، حکام کی دوڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

جودھپور : بھارت کی ایک جیل میں16قیدی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر ڈال کر جیل سے باآسانی فرار ہوگئے۔ جیل حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کے شہر جودھپور میں جیل کے چار اہلکاروں کو اس لیے معطل کردیا گیا کیونکہ 16 قیدی ان کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار ہوگئے تھے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جودھ پور ضلع کی پھلودی سب جیل سے ایک روز قبل 16قیدی (جن میں سے 3 پر قتل کے الزامات ہیں) نے خاتون محافظ اہلکار کے چہرے پر مرچ پاؤڈر پھینکا اور دیگر اہلکاروں تشدد کرکے فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات کے آٹھ بجے کھانے کے بعد پیش آیا قیدیوں نے جیل سے بھاگنے کی باقاعدہ منصوبہ کی تھی، جیل سے نکلنے کے بعد وہ باہر کھڑی گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر قیدیوں نے جیل اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر ڈال کر فرار ہوئے۔

واقعے کے بعد جودھپور اور بیکانیر بارڈرز کو سیل کر دیا گیا ہے اور مقامی پولیس کی مدد سے قیدیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

جیل حکام کے مطابق واقعے کے بعد جیل کی تلاشی کا عمل شروع کیا گیا جس کے دوران بیرکوں سے موبائل فون اور دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کی گئی ہیں، اس کے علاوہ ڈپٹی جیلر کو بھی معطل کیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئے جیلر کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں