اشتہار

انتخابی مہم میں سیاستدان کا انوکھا انداز، سب حیران

اشتہار

حیرت انگیز

انتخابات میں ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے اور مشہوری کے لیے امیدوار نت نئے انداز اور طریقے ‏اپناتے ہیں۔

ایسا ہی ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے امیدوار نے انوکھا طریقہ اپنایا اور تابوت میں لیٹ کر ‏انتخابی مہم شروع کر دی۔

Candidate kicks off campaign in northern Mexico inside a coffin - video  Dailymotion

- Advertisement -

میکسیکو میں کانگریسی امیدوار انتخابی مہم کے سلسلے میں تابوت میں لیٹ گیا اور حامی اسے ‏کندھوں پر ریلی کی صورت میں شہر بھر میں گھماتے رہے۔

میئرگا نامی امیدوار نے عالمی کورونا وبا میں ہونے والی اموات اور دیگر تنازعات کی وجہ سے ‏پرتشدد واقعے میں ہزاروں افراد کی ہلاکتوں پر علامتی جنازہ بنایا۔

Candidate kicks off campaign in northern Mexico inside a coffin | Euronews

امیدوار کا کہنا ہے کہ وہ اس تابوت کے ذریعے سیاستدانوں کے پیغام دینا چاہتے ہیں کہ لوگ عالمی ‏وبا سے مر رہے ہیں اور سیاسی حریف ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔

Mexican election candidate launches campaign from coffin, World News & Top  Stories - The Straits Times

واضح رہے کہ میکسیکو میں کورونا سے 2 لاکھ افراد جان سے گئے جب کہ 2006 سے منشیات کے ‏خلاف آپریشن میں فورسز کی تعیناتی سے اب تک 3 لاکھ افراد جھڑپوں اور پرتشدد واقعات میں ‏ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں