اشتہار

فواد عالم کی ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی فلم ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم کرکٹ کے بعد اداکاری میں بھی دھوم مچانے کو تیار ہیں، ان کی پہلی یوٹیوب سیریز ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

فواد عالم نے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی ٹریلر کی تعریف کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

ٹیسٹ کرکٹر نے لکھا کہ ’آنے والی اردو فلکس ویب سیریز ’خودکش محبت‘ میں بطور اداکار اپنے ڈیبیو کا اعلان کرنے پر خوشی ہورہی ہے، امید ہے آپ لوگ مجھے اداکاری میں اتنا ہی پسند کریں گے جتنا آپ نے کرکٹ گراؤنڈ میں کیا۔

فواد عالم نے مزید لکھا کہ ’آپ کی دعائیں، پیار اور حمایت سب سے اہم ہے۔‘

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹریلر کو پسند کرتے ہوئے لکھا کہ ’فادی بہت اوپر جاؤ گے بابو۔‘

یاد رہے کہ فواد عالم اس سے قبل ایک ڈرامے میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں