ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی میں گاڑیوں کی بیٹریاں چرانے والا رکشہ گروہ سرگرم، پولیس غائب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی گلزار ہجری میں گاڑیوں کی بیٹری چرانے والا رکشہ سوار چور گروہ سرگرم ہوگیا، واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شہر قائد کی عوام لیٹروں، چوروں اور راہزنوں کے رحم و کرم پر زندگی گزار رہی ہے جہاں کبھی واردات کے دوران پولیس اہلکار موبائل میں سوار ہوکر ڈاکوؤں کے سامنے سے گزر جاتے ہیں اور ملزمان واردات میں مصروف رہتے ہیں اور کہیں رات کے اندھیرے میں لیٹرے شہریوں کی گاڑیوں پر ہاتھ صاف کردیتے ہیں۔

کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں گاڑیوں کی بیٹری چرانے والا رکشہ سوار چور گروہ سرگرم ہوگیا، ملزمان رکشے پر پوش علاقوں میں صبح سویرے واورداتیں کرتے ہیں۔

چوروں نے سڑک کنارے پارک دو گاڑیوں کا بونٹ سیکنڈوں میں کھول کر بیٹری نکال لی اور جبکہ دوسرا ملزم ساتھ کھڑا اردگرد کے ماحول پر نظر رکھا رہا جبکہ تیسرا ساتھی مسلسل رکشے میں سوار ہوکر چکر لگاتا رہا۔

واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے منٹوں میں دونوں گاڑیوں سے بیٹریاں چرا کر فرار ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں