جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

ایئر پورٹ عملے کی فرض شناسی : مسافر کو قیمتی سامان اور نقدی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسلام آباد ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے عملے نے ایمانداری اور فرض شناسی کی مثال قائم کردی۔ ،مسافر کا قیمتی سامان اور ڈالر واپس کردیئے گئے۔،

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر قیصر نوید نامی مسافر اپنا دستی سامان بھول گیا تھا، مسافر ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 614کے ذریعے ساؤتھ کوریا براستہ دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔

اس حوالے سے مسافر کا کہنا ہے کہ گھر پہنچ کر مجھے خیال آیا کہ میں اپنا ایک دستی سامان ایئرپورٹ پر ہی بھول گیا ہوں، میں نے سی اے اے کو اپنے سامان گم ہونے کی تحریری درخواست دی۔

درخواست کی وصولی کے بعد ایئرپورٹ کے عملے نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چیک کیا تو دیکھا کہ میں سامان بیلٹ پر ہی بھول گیا تھا۔

مسافر قیصر نوید نے بتایا کہ غلطی سے دوسرا مسافر میرا سامان لے گیا تھا، ٹرمینل منیجر نے مذکورہ مسافر سے ملتان میں رابطہ کرکے میرا سامان واپس ایئرپورٹ منگوایا۔

سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ سامان ملنے پر مسافر سے رابطہ کرکے ضروری کارروائی کے بعد مسافر قیصر نوید کے حوالے کردیا گیا۔

سامان میں تقریباً 6ہزار500امریکی ڈالر،2قیمتی موبائل فون سمیت قیمتی سامان موجود تھا، سامان ملنے پر مسافر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں