منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

رہائشی عمارتوں کیلئے بلڈرز پر نئی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت نے غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کمیشن سے متعلق آرڈیننس جاری کر دیا۔

آرڈیننس کے مطابق مذکورہ کمیشن ہاؤسنگ اسکیموں کو ریگولرائز بھی کرے گا جبکہ سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج کمیشن کا سربراہ ہوگا۔

آردیننس میں کہا گیا ہے کہ قبرستان اور پارکس کیلئے جگہ نہ رکھنے پر زمین کی قیمت کا دو فیصد جرمانہ دینا ہوگا،5کلومیٹر کے اندر قبرستان کیلئے جگہ خریدنا ہاؤسنگ اسکیم کی ذمہ داری ہوگی۔

آرڈیننس کے مطابق قومی اور عالمی سطح پر20 سال کا تجربہ رکھنے والا پلانر کمیشن کا ممبر ہوگا،20سال تجربہ رکھنے والا سول انجینئر، ماہر قانون، ماہرماحولیات بھی شامل ہوگا۔

مذکورہ کمیشن کو پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرسے ماہرشخص کی خدمات لینے کا اختیار حاصل ہوگا، کمیشن سڑکوں کی تعمیر نہ کرنے والی ہاؤسنگ اسکیموں کو بھی سزا دے سکے گا۔

اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، اب کمیشن کے ذریعے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کیخلاف فوری ایکشن لیا جاسکے گا۔

چوہدری سرور نے کہا کہ غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں بنا کر عوام کو لوٹنے والے بچ نہیں سکیں گے، حکومت شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنائے گی، عوام کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں