اشتہار

عفت عمر کا مستحق افراد کو جیب خرچ سے پرائیوٹ کرونا ویکسین لگوانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عفت عمر اپنی غلطی کا ازالہ کرنے کے لیے 10 افراد کو اپنی جیب خرچ سے کرونا ویکسین لگوانے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ ماہ مارچ میں وفاقی وزیر طارق چیمہ اور اہل خانہ کے  ساتھ عفت عمر نے بھی ویکسین لگوائی، جس کی ویڈیو سامنے آنے پر وہ بہت زیادہ شرمندہ بھی ہوئیں تھیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد جہاں وفاقی وزیر کو اثر رسوخ استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں صارفین نے سوشل میڈیا پر عفت عمر کو بھی شدید کا نشانہ بنایا تھا۔

- Advertisement -

عفت عمر نے 3 روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کیا، جس میں انہوں نے اپنی عمر کے لوگوں سے پہلے اور اثر و رسوخ سے ویکسین لگوانے پر معافی مانگی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں بہت شرمندہ ہوں، اپنے کیے پر معذرت اور  تہہ دل سے معافی کی طلب گار ہوں، اس پر توبہ بھی کروں گی‘۔ عفت عمر نے واضح  کیا کہ وہ ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لگوائیں گی۔

مزید پڑھیں: عفت عمر نے معافی مانگ لی

اس پوسٹ پر ایک صارف نے  عفت عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’غلطی کا اعتراف اور اس پر شرمندہ ہو کر معافی مانگنا اچھا عمل ہے، کیا ہی اچا ہو عفت عمر مستحق افراد کو نجی اسپتال سے اپنی جیب خرچ سے کرونا ویکسین لگوائیں‘۔

اس ٹویٹ کے جواب میں عفت عمر نے لکھا کہ میں دس افراد کو اپنے خرچ پر نجی اسپتال سے کرونا ویکسین لگواؤں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں