اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

میسجز کلک کرنے پر واٹس ایپ ہیک، اکاؤنٹ بند ہونے کی شکایات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں گزشتہ رات واٹس ایپ صارفین کو عجیب صورتحال سے گزرنا پڑا، ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ میسجز کو کلک کرتے ہی بند ہوگیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کراچی میں واٹس ایپ میسجز کو کلک کرتے ہی اکاؤنٹ بند ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

شہری واٹس ایپ پر کسی کوڈ پر کلک نہ کریں، کراچی کے کئی شہریوں سمیت متعدد سرکاری افسران بھی اس ہیکنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیکنگ کے بعد شہری کے اکاؤنٹ سے خود بخود ممبران کو ریموو کیا جانے لگا، گزشتہ رات سے ہونے والی ہیکنگ کے بعد سے کئی شہریوں کا اکاؤنٹ دوبارہ فعال نہ ہوسکا

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ بعد ازاں مخصوص کوڈ واٹس ایپ اور ایس ایم ایس پر بھی موصول ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں