تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

’’مجھے خواب آیا تھا اپنے بچوں کو ماردوں‘‘

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ماں کے ہاتھوں دو کمسن بیٹوں کے قتل کے واقعے پر پولیس نے خاتون کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ مجھے خواب آیا تھا کہ اپنے بچوں کو ماردوں، واضح رہے کہ لاہور کے علاقے شاہدرہ گلشن حیات پارک کے قریب ماں نے اپنے دو کمسن بیٹوں کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نجمہ بی بی نے اپنی تین سالہ بیٹی کو بھی مارنے کی کوشش کی، بچی کے تایا نے بروقت پہنچ کر اس کی جان بچائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت بچوں کا باپ گھر پر موجود نہیں تھا، خاتون سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دلخراش واقعہ: ماں کے ہاتھوں دو کمسن بچوں کا قتل

یاد رہے کہ لاہور کے علاقے گلشن حیات پارک کے قریب ماں نے اپنے دو بیٹوں کو قتل کردیا، جاں بحق ہونے والے بچوں میں آٹھ سالہ طلحہ اور بارہ سال بلال شامل ہیں۔

دلخراش واقعے کے بعد ملزمہ نے خود کو بھی بلیڈ کے وار کرتے ہوئے زخمی کیا، خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پولیس نے اسے اسپتال سے تحویل میں لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -