ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

سعودی عرب: بیرونی پروازوں کی بحالی سے متعلق بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: بیرونی پروازوں کی بحالی کے ممکنہ اقدام کے پیش نظر سعودی عرب میں ملکی ایئرلائن(السعودیہ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی ایئرلائن کے اجلاس میں آئندہ ماہ(17 مئی) سے بیرونی پروازوں پر عائد پابندی ہٹائے جانے کے ممکنہ اقدام کے حوالے سے تیاریوں پر بحث کی گئی اور اہم معاملات پر غور کیا گیا۔

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح جاسر کی سربراہی میں السعودیہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران فضائی سروس کی بحالی کے علاوہ دیگر امور بھی زیرغور آئے، ایئرلائن کی خدمات میں مزید بہتری لانے کی تجاویز پر بات چیت ہوئی۔ وزیرٹرانسپورٹ نے ادارے کی جانب سے کورونا وبا کے حوالے سے مقررہ ایس او پیز کے تحت عمل کرنے کے اقدام کی تعریف کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر نے مسافروں کا ہرطرح سے خیال رکھنے پر ادارے کی آپریشنل ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

سعودی عرب : بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی تاریخ کا اعلان

یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے 17 مئی کو مملکت کے تمام فضائی، بری اور بحری راستے کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔ اسی ضمن میں ایئرلائن کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں