اشتہار

دبئی میں گرمی کی چھٹیوں کیلئے خصوصی سیاحتی پیکیج کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : اماراتی حکام نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران لوگوں کو سیاحت کی جانب راغب کرنے کا منصوبہ بنالیا، جس کے تحت دبئی کو سیاحت کی ’کثیر جہتی منزل‘ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سیاحوں کا سب سے پسندیدہ مقام ہے جہاں ہر سال لاکھوں کروڑوں سیاح سیر و تفریح کی غرض سے آتے ہیں تاہم گزشتہ برس سیاحت کا یہ سلسلہ کرونا وائرس کے باعث تھما رہا۔

لیکن اب دبئی کے حکمرانوں نے ریاست کو بطور کثیر جہتی منزل پیش مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے تاکہ لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی کا رخ کریں۔

- Advertisement -

موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لئے متحدہ عرب امارات کا انتخاب کرنے کے حوالے سے سیاحوں اور دیگر مسافروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے تشہیری مہمات اور دیگر سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

جس کے تحت ہوٹلوں میں رعایتی کرایوں پر قیام اور ایئرلائن ٹکٹوں پر ڈسکاؤنٹ اور اس کے علاوہ دیگر سہولتیں شامل ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں