جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

وفاقی وزیرعمر ایوب کی مظفرآباد کی فضاؤں میں پیرا گلائیڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے مظفرآباد کی فضاؤں میں پیرا گلائیڈنگ کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور ایڈیشنل کمشنر مظفرآباد نے 10 ہزار فٹ بلندی سے پیرا گلائیڈنگ کی، انہوں نے پیر چناسی سے پیراگلائیڈںگ کی اور مظفرآباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پیرچناسی تفریحی مقام پیراگلائیڈنگ کے لیے سب سے بہترین مقام ہے، پیراگلائیڈنگ کو فروغ دے کر آزاد کشمیر کی سیاحت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا علاقہ خطے کا خوبصورت ترین علاقہ ہے، ہمارا یہی ہدف ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی انٹرنیشنل فیسٹیول ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر دنیا کا چھپا ہوا ہیرا ہے، محکمہ سیاحت کو چاہیے کہ آزاد کشمیر میں پیراگلائیڈنگ کو فروغ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق سلب کررکھے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں