سیلانی ٹرسٹ نے وزیراعظم عمران خان کے “کوئی بھوکا نہ سوئے” اقدام کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے مختلف شہروں میں پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سیلانی ٹرسٹ کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ممبر قومی اسمبلی فرخ حبیب بھی موجود تھے۔
سیلانی ٹرسٹ نے “کوئی بھوکا نہ سوئے” اقدام کا بھر پور خیر مقدم کیا اور ملک کے مختلف شہروں میں پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی پیشکش کی۔
وزیر اعظم نے لنگر خانوں کوئی بھوکا نہ سوئےپروگرام میں سیلانی ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا جب کہ پروگرام کو وسعت دینے کیلئےہر ممکن سہولت مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام لایا جا رہا ہے جب کہ غریبوں کا ڈیٹا حاصل کر کے براہ راست انہیں امدادی رقم دی جائے گی۔