پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹی توذمہ دار ن لیگ ہوگی ہم نےپی ڈی ایم بنائی ہم برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس گھنٹوں جاری رہنے کے بعد کل تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا سی ای سی اجلاس کل صبح تک ملتوی کیا گیا ہے اجلاس کےبعدکل سہ پہرپریس کانفرنس کریں گے۔
بلاول بھٹونےٹوئٹ کےساتھ سی ای سی ایجنڈابھی جاری کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف ڈیل، اسٹیٹ بینک آرڈیننس ایجنڈے، کشمیرپرپی ٹی آئی کی الجھاؤکا شکارپالیسی ایجنڈےمیں شامل ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی
مشترکہ مفادات کونسل اجلاس پر وزیراعلیٰ کی سی ای سی کو بریفنگ، پی ڈی ایم کی استعفوں کی تجویز پیپلزپارٹی سی ای سی ایجنڈےکاحصہ ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکاء نے اتفاق کیا کہ کہ پی ڈی ایم ٹوٹی توذمہ دار ن لیگ ہوگی ہم نےپی ڈی ایم بنائی ہم برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ن لیگ پی ڈی ایم کوبرقراررکھناچاہتی ہےتواپنی طرزسیاست بدلے، پوراملک جانتاہےپی ڈی ایم میں بیٹھ کرطنزکےتیرکون چلارہاہے جولوگ پی ڈی ایم کوتوڑناچاہتےہیں ان کوبےنقاب کریں گے، پی ڈی ایم برابری اور ایک دوسرے کےاحترام کےساتھ چل سکتی ہے۔