قومی ایئرلائن پی آئی اے نے رمضان المبارک میں دفاتروں کا نیا ٹائم شیڈول جاری کر دیا۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ہفتہ میں پانچ روز کھلے رہنے والے دفاتروں میں پیر تا جمعہ صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک کی ٹائمنگ مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوپہر میں ایک بجے آدھے گھنٹہ نماز کا وقفہ ہوگا۔ جمعہ کے روز دفاتروں میں کام کرنے والے افسران و ملازمین کے لئے نماز جمعہ دوپہر ایک تا دو بجے تک وقفہ ہوگا۔
نیا اوقاتِ کار پی آئی اے ہیڈ آفس ، ٹریننگ سینٹر اور تما سیلز اور بکنگ آفس پر لاگو ہو گا۔
یاد رہے حکومت نے رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کیا تھا کہ وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10تا 4بجے تک کھلے رہیں گے۔
حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ 5روز کھلے رہنے والے وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10تا 4بجے تک کھلے رہیں گے اور 6 روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر صبح 10تا 3بجےتک کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اداروں میں روزانہ اوقات کار میں دو گھنٹے کمی کردی جاتی ہے۔
یاد رہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے کہا تھا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کو لاہور،اسلام آباد، پشاورسمیت کئی شہروں میں دیکھاجاسکےگا اور 14اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔