تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

جہانگیر ترین کی ایف آئی اے میں عدم پیشی

لاہور: ایف آئی اے لاہور کی جانب سے طلب کے جانے کے باوجود جہانگیر ترین پیش نہ ہوئے ،تاہم انہوں نے ایف آئی اے کے پوچھے گئے تمام آٹھ سوالوں کے جواب جمع کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے نوٹس میں جہانگیر ترین کو فارمز کی تمام مشینری کی رسیدیں، پینتیس ہزار ایکڑ کے رقبے کے ثبوت،بینک کی رپورٹ، مشینری اور پینتیس ہزار ایکڑ رقبے کی تخمینہ رپورٹ، برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی، اس کے علاوہ ایف آئی اے نے اگست دو ہزار بیس سے ان سوالات کے جواب طلب کئے تھے۔

ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے باوجود جہانگیر ترین پیش نہ ہوئے، تاہم جہانگیر ترین کے کمپنی سیکریٹری مقصود ملہی نے تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جوابات جمع کرادئیے ہیں۔

 ایف آئی اے نے شوگر اسکینڈل کیس میں ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کیساتھ کمپنی سیکریٹری شاہد سلیم رانا کو بھی طلب کیا تھا، تینوں افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شوگر انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ایم سی آئی بی اور جے ڈی ڈبلیو کے درمیان انگیجمنٹ لیٹر اور بینک رپورٹس بھی ساتھ لائی جائیں، جے ڈی ڈبلیو،جے کے ایف ایس ایل اورایف پی ایم ایل کے افسران سے متعدد مرتبہ دستاویز طلب کئے گئے لیکن افسران مطلوبہ دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہمیں جہانگیر ترین سے کوئی خطرہ نہیں ہے، شاہ محمود قریشی

یاد رہے 9 اپریل کو جہانگیر ترین اور علی ترین کی ایف آئی اے میں پیش ہوئے تھے ، جہاں تفتیشی ٹیم کی جانب سے دونوں سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ چھ کی گئی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں اپنے جوابات سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے۔

خیال رہے جہانگیر ترین کے خلاف ایف آئی اے میں 2 اور علی ترین کیخلاف ایک ایف آئی آر درج ہیں، دونوں نے 22 اپریل تک ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرا رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -