جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آئی فون کا وہ فیچر جس سے آپ ناواقف ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: آئی فون میں بہت ساری ایپلی کیشنز ایسی موجود ہیں جس سے ابھی تک آپ ناواقف ہیں۔

ایپل آئی فون کے نئے ماڈلز بہت سارے فیچرز سے بھرے ہوئے ہیں، لیکن ان میں سے بہت سارے فیچرز ایسے ہیں جنہیں تلاش کرنے کے لیے آپ کو کسی ٹرک کی ضرورت پیش آتی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ نوٹس ایپ میں ایک ڈاکیومنٹ اسکینر چھپا ہوا ہے؟ یہ جدید ترین فیچرٹوئٹر، بلاگس خصوصا کیو آر کوڈز کے لیے مختص کیا گیا ہے، اور کیمرا ایپ میں موجود اسکینر سے بہت زیادہ بہتر ہے۔

- Advertisement -

کوڈ اسکینر ایپ کو نہ آپ اپنی ہوم اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں اور نہ یہ آئی او یس 14 کی نئی ایپ لائبریری میں پائی جاتی ہے، اس ایپ کو تلاش کرنا کا ایک ہی طریقہ ہے جو ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔

عموما آپ کنٹرول سینٹر میں شارٹ کٹ کو استعمال کرتے ہوئے کیو آر کوڈز کو اسکین کر تے ہیں یا کچھ صارفین کیمرا ایپ کی مدد سے کیو آر کوڈ کو اسکین کرلیتے ہیں۔ کیو آر کوڈ اسکیننگ کے لیے یہ دونوں طریقے ہی درست ہیں، لیکن ڈیڈیکیٹڈ کوڈ اسکینر ایپ کی مدد سے آپ یہ کام نہ صرف ایک مرحلے میں مکمل کرلیتے ہیں بلکہ یہ ایپ آپ کے سامنے کیو آر کوڈ میں موجود تمام تر تفصیلات کو بھی وضح کردیتی ہے۔

اس ایپ کو تلاش کرنے کے لیے آپ کو اپنے آئی فون کا اسپاٹ لائٹ سرچ فیچر استعمال کرنا ہوگا۔ آئی فون کی ہوم اسکرین پر پر جاکر اپنی انگلی کواسکرین کے وسط سے نیچے کی طرف اسکرول کریں، آپ کی اسکرین کے ٹاپ بار پر ایک سرچ بار ظاہر ہوجائے گا۔ یہاں آپ کوڈ یا اسکینر ٹائپ کریں، اسے ٹائپ کرتے ہی آپ کو ایپ سیجیشنز میں کوڈ اسکینر کا آئیکون نظر آجائے گا، مزید راہنمائی کے لیے درج میں دیے گئے اسکرین شاٹ سے بھی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں