اشتہار

بھارتی خواتین کے ہاتھوں سرکاری اہلکار کی درخت سے باندھ کر پٹائی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں قبائلی خواتین نے محکمہ جنگلات کے اہلکار کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کرتے ہوئے تشددکے بعد درخت سے باندھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ چونکا دینے والا واقعہ ضلع بھدرا دری کوتہ گوڑم کے چنتہ گوپا گاؤں میں پیش آیا، جس کے بعد محکمہ جنگلات کے ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ ان لوگوں کیخلاف کیسے کاروائی کی جائے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ محکمہ جنگلات کے کچھ اہلکار پیر کے روز ایک جنگل کی اراضی پر قبضہ خالی کرانے گئے کرنے گئے جہاں قبائلی دھان کی کاشت کررہے تھے, اسی مقام پر جنگل کی حفاظت کے لئے تقریبا 25 ایکٹر رقبے  پر خندق کی کھدائی کا کام جاری ہے۔

- Advertisement -

مقامی حکام نے قبائلیوں کو فوری طور زمین خالی کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ یہ زمین محکمہ جنگلات کی ملکیت ہے لہٰذا اس میں کسی قسم کی کاشت یا پیداوار کرنا اور داخل ہونا بھی غیر قانونی ہے۔

یہ بات سن کر قبائلی افراد میں غم و غصہ پھیل گیا اور وہاں موجود قبائلی خواتین کی بڑی تعداد نے مل کر جنگلات کے تین عہدیداروں پر حملہ کردیا۔

محکمہ جنگلات کے تینوں اہلکار ان کے سامنے بے بس ہوگئے اور وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت جانی لیکن بد قسمتی سے ایک اہلکار ان خواتین کے ہتھے چڑھ گیا جسے انہوں نے درخت سے باندھ دیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد اعلیٰ افسران کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعے کی مزید تحقیقات کے بعد افسر پر حملے میں ملوث افراد کی شناخت کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں