اشتہار

فیس بک نے رمضان کا آغاز ہوتے ہی مسلمانوں کو بڑا تحفہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی مہم کا آغاز کردیا۔

فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ’اچھا مہینہ‘ #MonthOfGood کے نام سے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق اس مہم کا مقصد  دنیا بھر میں رمضان المبارک کی اہمیت و افادیت بیان کرنا اور صارفین کو اچھے کاموں کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ وہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اچھے کاموں کو فروغ دے سکیں۔

- Advertisement -

Illustration or a mother and child cooking

کمپنی نے وضاحت کی کہ ماہ مقدسہ (رمضان المبارک) کے حوالے سے واٹس ایپ پر نئے اسٹیکرز کا اجرا کیا گیا جبکہ انسٹاگرام پر بھی ’اچھا مہینہ‘ کے نام سے مہم شروع کی گئی ہے۔

#MonthofGood graphic

اس مہم کے علاوہ فیس بک کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے نئے اسٹیکرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جن کو میسنجر پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

#MonthofGood graphic

اس حوالے سے فیس بک نیوز روم نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ‘گزشتہ برس ہماری کمیونٹی نے ‘Happy Ramadan ‘ کی مہم کے دوران 2 کروڑ سے زائد فیس بک پر پوسٹس شیئر کیں اور اتنے ہی کمنٹس کا تبادلہ کیا گیا‘۔

مزید پڑھیں: رمضان اور روزے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے واٹس ایپ کی زبردست سروس

کمپنی کے مطابق گزشتہ برس عید کے پہلے روز فیس بک کی زیر ملکیت موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ کی ویڈیو کالز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا تھا۔ فیس بک نے کہا کہ کرونا کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود رمضان المبارک کے مہینے میں اچھے کام کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کا اہم موقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں