اشتہار

گھر آئی شے سے کیا برآمد ہوا؟ رونگٹے کھڑے کر دینے والا واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلوی خاتون کے اُس وقت ہاتھ پاؤں پھول گئے جب انہوں نے خریدی گئی اشیا کے پیکٹ میں سانپ کو رینگتے ہوئے دیکھا، خوف ناک واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا واقعہ آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی میں پیش آیا جہاں لیسلی نامی خاتون کے بیٹے نے بند گوبھی کا پیکٹ خرید کر گھر لایا لیکن حیران کن طور پر اس میں زیریلے سانپ کا بچہ بھی موجود تھا جو سبزی کے گرد رینگتا ہوا دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بیٹے نے یہ سبزی مقامی سپرمارکیٹ سے خریدی تھی لیکن اسے یہ نہیں پتا تھا کہ اس میں سانپ بھی موجود ہے، تاہم اب تک یہ واضح نہ ہوسکا کہ سانپ کا زہریلا بچہ شاپر بیگ میں داخل کیسے ہوا۔

- Advertisement -

The mother found the pale headed snake in a sealed bag of cos lettuce bought from an Aldi supermarket

The baby pale headed snake was captured safely by wildlife experts after the horrified mum found it in her lettuce

خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر سانپ کی تصویر شیئر کی اور شہریوں کو منتبہ کیا کہ وہ بھی آئندہ اس طرح کی اشیا خریدتے ہوئے اچھی طرح جانچ پڑتال کرلیا کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق محکمہ وائلڈ لائف کو بتایا جس کے بعد عملے نے سانپ کو ریسکیو کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں