اشتہار

پنجاب میں 4 اسپتالوں کی تعمیر کےلیے 11 ارب کی گرانٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنجاب میں چار اسپتالوں کی تعمیر کےلیے 11 ارب کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشیروں اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے ایل این جی سے چلنے والے تین پلانٹس کی کیپیسٹی پے منٹ چارجز ختم کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم تھرمل، بلوکی، حویلی بہادر کی کم از کم 66 فیصد پیداوار پر چارجز نہیں ہوں گے جبکہ پاور پلانٹس ماہانہ پروڈکشن پلان جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

- Advertisement -

اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی پاور پلانٹس کو مسلسل گیس فراہمی کے معاہدوں کی منظوری دی گئی اور نجی پاور پلانٹ کیپکو کے فیسیلی ٹیشن معاہدے اور گارنٹی معاہدے میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔

کمیٹی نے اجلاس میں کاٹن یارن کی درآمد پر 30 جون تک کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے اور پنجاب میں 4 اسپتالوں کی تعمیر کےلیے 11 ارب کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں