وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پرپابندی لگانےکافیصلہ ضروری ہوگیاتھا کراچی اور فیصل آباد میں تھوڑےمسائل ہیں باقی سب کچھ کھل چکاہے کل تک تمام معاملات ٹھیک ہوجائیں گےسب کھل جائےگا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی سےجومعاہدہ تھا وہ اعجازشاہ نےکیاتھا ہم مسودےکےمعاملےکولیکرآگےبڑھ رہےتھے، ٹی ایل پی والوں سےمسودے پر 2دن بات چیت ہوتی رہی وہ ایسا مسودہ چاہتے تھےجوکسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتاتھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ سڑکوں پر کیا ہو رہا تھا پوری دنیانےدیکھ لیا، صورتحال خرابی کی طرف جارہےتھےپابندی لگانا ضروری تھا، عدالتوں میں فیصلے ہوتےہیں، ٹی ایل پی پرپابندی لگانےکافیصلہ ضروری ہوگیاتھا زندگی کاپہیہ چلانا، اسپتالوں پرحملےکیےگئے ایمبولینسزروکی گئیں،مریضوں کوآکسیجن نہیں مل رہی تھی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کےپاس تنقیدکےعلاوہ کوئی اورکام ہی نہیں ہے پاکستان میں اسلام کاعلم بلند ہے ملک کو اندر سےنقصان پہنچانا مخالفین کاایجنڈاہے میراخیال ہےشہبازشریف مذاکرات کی طرف جائیں گے، میراخیال ہے شہبازشریف الیکشن اصلاحات کی طرف جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان صبح شام صورتحال بہترکرنےمیں لگےہیں وزیراعظم عمران خان صورتحال بہترکرنےکیلئےبہت محنت کررہےہیں حالات بہتری کی جانب،مذاکرات اورالیکشن اصلاحات کی طرف جائیں گے۔