منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

بابراعظم اور محمد رضوان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ‏میں سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرتے ہی بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر ‏کی پہلی سنچری جڑ دی۔

جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی ‏افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 204 رنز کا ہدف 18 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل ‏کرلیا، بابر اعظم نے 122 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان نے اپنی ٹی ٹوینٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا، بابر اعظم کی اننگز میں 4 چھکے ‏‏15 چوکے شامل تھے، محمد رضوان نے بابر کا خوب ساتھ دیا اور 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 197 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں بیٹسمینوں نے احمد ‏شہزاد اور محمد حفیظ کا 143 رنز کا ریکارڈ توڑدیا۔

بابر اور رضوان کے آگے جنوبی افریقی بولر بے بسی کی تصویر بنے رہے، صرف ولیمز نے میچ کے ‏آخر میں ایک وکٹ حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں